لاہور(این این آئی) سینیٹ کے انتخابات میں غریب ترین امیدوار سامنے آگیا، امیدوار محمد مدنی نے کاغذات نامزدگی پر اثاثوں کی جگہ عمران خان اور تحریک انصاف لکھ دیا۔سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانے کے دوران فرحت اللہ بابر کے پاس فیس کم پڑنے اور چندہ کرنے سمیت کئی واقعات رونما ہوئے جو عوام کی دلچسپی کا باعث بنے، لیکن سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والا غریب ترین امیدوار سامنے آگیا ہے۔امیدوار محمد مدنی نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جگہ لکھا کہ اللہ کے فضل سے کچھ نہیں لکھ ہے۔قومی اسمبلی کی
نشست پر حمزہ شہباز کی مخالفت میں الیکشن لڑنے والی محمد مدنی نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی میں جواب دیا کہ خالی پلاٹ، بلڈنگ، کمرشل اور زیر تعمیر کوئی پراپرٹی نہیں، نہ کوئی پراپرٹی پاکستان میں ہے اور نہ ہی بیرون ملک میں ہے۔کاغذات میں بتایا کہ کسی بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اور نہ ہی کسی کو دیا ہوا ہے، میرے فیملی کے بھی کسی بھی رکن کا کوئی اثاثہ نہیں۔امیدوار نے بتایا کہ سرجیکل کا کاروبار ہے، جس کی مالیت 4 لاکھ 85 ہزار 768 ہے اور بینک میں 1 لاکھ 50 روپے ہیں جبکہ پچاس ہزار کا فرنیچر ہے۔