اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرانے پر سابق خاتون سینیٹرگرفتار 2 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ عائد، جیل بھیج دیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

بدین، اسلام آباد(این این آئی) عدالت نے جعلی ڈگری جمع کرانے کے کیس میں سابق خاتون سینیٹر کو سزا سنادی۔بدین کی سیشن عدالت کے جج جاوید عباسی نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو 2 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق سینیٹر یاسمین شاہ کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔یاسمین شاہ نے 2003 کے سینیٹ الیکشن میں بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری جمع کرانے پر یاسمین شاہ کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا ان کی تنخواہ سمیت الاؤنسز بھی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔سابق سینیٹر یاسمین شاہ اور ان کے شوہر علی بخش شاہ نے 2008 اور 2013 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2015 میں دونوں نے مسلم لیگ فنکشنل کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس روکنے کا طریقہ کار بنا لیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی پارٹی کے سربراہ، امید وار اور ووٹر کو بیانِ حلفی دینا ہو گا۔ذرائع نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ کو بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ امیدوار کے لیے ٹکٹ دینے میں کوئی پیسہ نہیں لیا گیا۔سینیٹ کے امیدوار کو بھی بیانِ حلفی دینا ہوگاجبکہ ارکانِ اسمبلی کو بھی بطور ووٹر بیانِ حلفی جمع کرانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ تجاویز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…