لاہور(نیوز ڈیسک) (ن) لیگ کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مریم نواز کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو عمران خان کو کیوں درخواست دیں،نام بتائیں ، کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟ قوم سے چھپائیں نہیں، نام بتائیں
،اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کے لئے مریم نواز کا نام استعمال کر رہے ہیں، کچھ شرم، کچھ حیا کریں، بتائیں، کیا کابینہ کوعلم تھا کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کو کاوے موسوی سے ملنے کے لئے بھیجا ہے؟بتائیں، عمران خان نے شہزاد فراڈکمشن کو کاودے موسوی سے بات چیت کے لئے کہا؟اور کیوں؟ طلال چوہدری نے کہاآٹا، چینی، دوائی، گندم، بجلی، ایل این جی چور، کمشن خور شوشے چھوڑ کر اپنی چوریوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہر چوری پکڑے جانے کے بعد انہیں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نوازشریف کے نام یاد آنے لگتے ہیں۔