منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کا جادو چل گیا، تحریک انصاف نے کراچی ،سانگھڑ اور پشین میں ایک ہی دن 3 حلقوں سے شکست کی ہیٹرک کرلی

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

عبدالحکیم ، کبیروالا ( این این آئی ) تحریک انصاف نے کراچی سانگھڑ اور پشین میں ایک ہی دن میں 3 حلقوں سے شکست کی ہیٹرک کرلی، کراچی پی ایس ملیر میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے تحریک انصاف کے امیدوار شیر جونیجو کو

بھاری ووٹوں سے مات دے دی، سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر نے پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو جبکہ بلوچستان کے حلقے پشین میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان ( ف) کے امیدوار سید عزیر اللہ آغا نے اپنے مخالف امیدوار عصمت اللہ ترین کو بھاری اکثریت سے شکست فاش دی اور اس طرح پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے کامیابی کی ہیٹرک کر لی ،موجودہ حالات میں پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا سہرا حاصل کرنے کیلئے تمام جماعتیں سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں اور دوسری طرف حکمران جماعت کو حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا ہے، ہو سکتا ہے کہ ان کامیابیوں کی بدولت پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد سینیٹ الیکشن میں بھی حیران کن رزلٹ دے جس سے آنے والے سیاسی حالات میں حکمران جماعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…