ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیاکے کس حکمران نے کتنے غیر ملکی دورے کئے؟ نوازشریف، مشرف کے دوروںاور ان پر اخراجات کی تفصیلات بھی آگئیں

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ، بل کلنٹن، رجب طیب اردوان، من موہن سنگھ اور فلپائی صدر گلوریا ارویو کی طرح نواز شریف بھی دنیا بھر میں زیادہ سفر کرنے والے حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔روزنامہ جنگ میں صابر شاہ کی شائع خبر کے مطابق 11 اپریل 2018 کو اس وقت کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے 2013 سے

2017 کے درمیان 65 غیر ملکی دورے کیے جن پر قومی خزانے سے ایک ارب روپے خرچ ہوئے۔نواز شریف نے اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے بھی بہت زیادہ بیرونی سفر کیا تھا۔حکومت پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے اگر ان کے غیر ملکی دوروں کی تعداد جمع کی جائے تو یہ 100 سے بڑھ جائے گی۔ ان دوروں میں 1990 سے پہلے کے غیر ملکی دورے شامل نہیں ہیں جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تھے۔ قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے 2013 میں 10، 2014 میں 11، 2015 میں 23 جبکہ 2016 اور 2017 میں 9-9 دورے کیے تھے۔وزارت خارجہ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق وزیراعظم نے 65 غیر ملکی دوروں میں 185 دن صرف کیے اور اپنے ساتھ 631 افسران کو ساتھ لے گئے اور ان تمام غیر ملکی دوروں پر 638.27 ملین روپے خرچ ہوئے۔اپنے اقتدار کے 940 دنوں میں سے نواز شریف صرف 35 مرتبہ قومی اسمبلی

آئے۔ برطانیہ کی ملکہ برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی شخصیت ہیں۔ اپریل 1952 میں ملکہ برطانیہ بننے کے بعد سے وہ 130 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں۔بل کلنٹن کو دیکھیں تو انہوں نے 133 غیر ملکی دورے کیے، یہ تعداد آئزن ہاور، کینیڈی، جانسن اور نکسن کے دوروں

کو ملا کر دیکھیں تو بھی زیادہ ہیں۔ فلپائنی صدر گلوریا ارویو نے اپنے دور میں 127 غیر ملکی دورے کیے، اپنے پیش رو فیڈل راموس اور بینی گینو اکینو نے بالترتیب 69 اور 45 دورے کیے۔موجودہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے 2018 تک 93 غیر ملکی دورے کیے۔ انڈونیشیا

کے سابق حکمران عبدالرحمان واحد نے 80 ملکوں کا دورہ کیا۔بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنے پیش رو اٹل بہاری واجپائی اور دیگر سابق وزرائے اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا اور انہیں نان ریزیڈنٹ پرائم منسٹر کا خطاب ملا، انہوں نے 70 غیر ملکی دورے کیے اور 2004 سے اپنی

مدت کے آخر تک کے دوروں پر ساڑھے 6 ارب روپے خرچ ہوئے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے 2009 سے 2016 تک 52 ملکوں کے 43 دورے کیے۔روسی صدر پیوٹن نے 2018 تک 50 ملکوں کے دورے کیے۔ سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے جنوری 2003 سے

جنوری 2008 تک 37 غیر ملکی دورے کیے جس سے قومی خزانے پر ایک ارب 46 کروڑ سے ز ائد کا بوجھ پڑا۔اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2008 میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ جنرل مشرف ہر 50 دن بعد غیر ملکی دورہ کرتے اور پانچ سال کے دوران

انہوں نے 201 دن بیرون ملک گزارے۔اعداد و شمار کے مطابق جنرل پرویز مشرف نے 45 ملکوں کا دورہ کیا جن میں سے زیادہ دورے سعودی عرب اور امریکا کے تھے۔ پوپ جان پال دنیا کی تاریخ میں واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ 129 غیر ملکی دورے کیے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے 112 ممالک کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے نو لاکھ 56 ہزار 733 میل فضائی سفر کیا۔ وہ اس عہدے پر امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی شخصیت بن گئیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…