ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کا بڑا جھوٹ پکڑا گیا اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے متعلق وزیراعظم انکار کررہے ہیں تو ان کے اپنے ایم پیزاس کی تصدیق کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا سپریم کورٹ میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کی فراہمی سے انکار، اس بات کیخلاف ہے جس کا اعتراف خود ان کے ایم پیز ماضی میں کرتے رہے ہیں۔روزنامہ جنگ میں

انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق وسط مارچ، 2020 میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے تمام ارکان جن کا تعلق کراچی سے ہے کو ترقیاتی فنڈز فراہم کیے تھے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ایم این ایز کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور عوام کراچی میں ترقیاتی کام ہوتا دیکھیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کے ایم این ایز کو 3.4 ارب روپے کے فنڈز دیئے گئے تھے۔ حال میں منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرم شیر زمان ایک گلی میں کھڑے ہیں جہاں ترقیاتی کام کیا گیا ہے اور وہ پی ٹی آئی ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بات کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پی ٹی آئی کے ایم پیز اپنے حلقوں میں وفاقی حکومت کی ترقیاتی

اسکیموں پر عمل درآمد میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں لیاری کے حلقے سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔ وہ بھی کہتے نظر آئے کہ وہ وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ناصرف پارٹی ایم این ایز کو فنڈز جاری کیے

بلکہ کراچی پیکیج کے تحت منصوبوں پر کام کا اعلان بھی کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پیز کو ترقیاتی فنڈز کا اجرا اس وقت کیا گیا تھا جب کچھ ایم این ایز نے ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا تھا۔ جب کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی کے ایم این ایز کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد فنڈز کا اجرا ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…