منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن ، پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن) اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے والے پی ڈی ایم رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔

منگل کو پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگادیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔‎دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار نامزد کرنے کے بعد عمران خان سخت پریشانی کا شکار ہیں،پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کو سرپرائز دیتی رہے گی، پی ڈی ایم متحد اور پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے نیر بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواران پر پارٹی کے اپنے ہی ارکان نے نے اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں حفیظ شیخ سمیت دیگر پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے افراد کو امیدوار نامزد کرنے سے تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔جاری ایک بیان میں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے سے تحریک انصاف کے ارکان باغی ہو چکے ہیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے طنزیہ کہا کہ سرکاری پارٹی کے سربراہ عمران خان کے نامزد کردہ امیدواران کو پارٹی کے سینیئر رہنمائ￿ جانتے تک نہیں اور تحریک انصاف کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ راتوں رات “تبدیلی اپنانے” والوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…