اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری تھی کہ اس دوران پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ دورہ کرنے غلام حسین گوٹھ پولنگ اسٹیشن پہنچے جہاں انکی

گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔قبل ازیں پی ایس 88 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس88 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ، اس دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کررہے تھے۔تاج حیدر نے اس سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایت کی اور مسلح افرا کو حلقے سے باہر نکالنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر جانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو فوری طور پر حلقے سے باہر نکالا جائے جس پر حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ، حلیم عادل شیخ نے حلقے سے جانے سے انکار کیا تو پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا۔حلیم عادل شیخ کو ساتھ لے جانے پر پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن کمیشن کے اس حکم پر حلقے میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر پی ایس 88 میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین تصادم بھی ہوا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے حلیم عادل شیخ سے درخواست کی کہ آپ میرے ساتھ چلیں۔حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے بعد ایس ایس پی ملیر نے ذاتی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ایس ایس پی آفس ملیر منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قوانین کے تحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کرسکتے، حلیم عادل شیخ صبح 8 بجے سے پولنگ اسٹیشنز ز کیدوریکر رہے تھے، وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…