اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کی سینٹ الیکشن لڑنے کی خوشی ماند پڑ گئی ، تحریک انصاف نے انتہائی قدم اٹھا لیا ‎

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/آن لائن)تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگادیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے

معیار پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔‎۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار نامزد کرنے کے بعد عمران خان سخت پریشانی کا شکار ہیں،پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کو سرپرائز دیتی رہے گی، پی ڈی ایم متحد اور پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے نیر بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواران پر پارٹی کے اپنے ہی ارکان نے نے اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں حفیظ شیخ سمیت دیگر پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے افراد کو امیدوار نامزد کرنے سے تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔جاری ایک بیان میں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے سے تحریک انصاف کے ارکان باغی ہو چکے ہیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے طنزیہ کہا کہ سرکاری پارٹی کے سربراہ عمران خان کے نامزد کردہ امیدواران کو پارٹی کے سینیئر رہنمائ￿ جانتے تک نہیں اور تحریک انصاف کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ راتوں رات “تبدیلی اپنانے” والوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…