جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست رہے مگر پلے آف میچز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پائے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔دوسری جانب وکٹ کیپر

بیٹسمین محمد رضوان اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، فرنچائز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت کا منتظر ہوں، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر اور شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہونا خوش آئند ہے، ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا،فاف ڈوپلیسی، فواد احمد سمیت پانچ غیرملکی لیگ کا حصہ بن گئے۔20فروری سے شروع ہونے والی لیگ میں شامل ٹیموں نے بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کر لیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک ایک غیر ملکی کھلاڑی کو بطور متبادل اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔پی ایس ایل 202 پلے آف میچز کے لیے نومبر میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں، جنوبی افریقی کرکٹر کو چند میچز کے لیے

کرس گیل کی جگہ لیگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی جگہ آسٹریلیا کے سپنر فواد احمد کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فواد احمد اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کی صورتحال کے باعث کولن منرو اسلام آباد یونائیٹڈ

کو دستیاب نہیں ہوںگے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے امریکی علی خان کو بھی متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے، انہیں انگلش پلیر ریس ٹوپلی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ریس ٹوپلی کو دورہ بھارت کے لیے اعلان کردہ انگلینڈ کے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دورہ بھارت کی وجہ سے انگلینڈ کے فاسٹ باولر کرس جارڈن بھی اب اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ آئر لینڈ کے پال

اسٹرلنک کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔انگلینڈ کے دورہ بھارت کی وجہ سے لیام لیونگ اسٹون بھی پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے ، ان کی جگہ ٹام کیڈمور کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے سیزن 2018میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔یاد رہے کہ 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ 22 مارچ تک جاری رہے گی، ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور دوسرا قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…