منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری رعایتی اسکیم کے تحت مکاناتی قرض لینے والوں کو اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک نے سرکاری رعایتی اسکیم کے تحت مکاناتی قرض لینے والوں کو تعمیراتی عرصے کے دوران ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی درخواست گذاروں کو مکاناتی قرضے کے حصول میں فی الحال مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر سستے مکانات کے ضمن میں، کیونکہ جو مکان ابھی مکمل نہ ہوا ہو یا جس

کے کاغذات نامکمل ہوں،اْس کا خطرہ مول لینے میں بینک ہچکچا رہے ہیں۔ ہاؤسنگ یونٹ کی تکمیل اور مارگیج کی تشکیل میں وقت لگتا ہے۔ درخواست گذاروں اور بینکوں کے لیے اس مسئلے کے حل کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کے لیے تیسرے فریق کی ضمانت قبول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس غرض سے کہ سستے مکانات کے قرضے جاری کرنے میں بینکوں کو سہولت دی جائے، انہیں اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ وہ تیسرے فریق کی ذاتی ضمانت قبول کر لیں یہاں تک کہ مکان کی تعمیر پوری ہو جائے اور مارگیج مکمل ہو جائے۔ یہ ضمانت زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کے لیے کارآمد ہوگی۔ اس اقدام سے اْن ممکنہ قرض گیروں کو، جو اسٹیٹ بینک کی طرف سے 12 اکتوبر 2020ء کو جاری کردہ مارک اپ سبسڈی کی سرکاری اسکیم کے تحت مکاناتی قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مکاناتی ملکیت کے حصول میں مدد ملے گی۔ تیسرے فریق کی طرف سے ضمانت قرضے کے اجرا سے لے کر اْس وقت لے کر تک کارآمد ہوگی جب تک مکان کی تعمیر مکمل ہو جائے اور رسک کوریج پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کو حاصل ہو جائے۔ تیسرے فریق کی ذاتی ضمانت کی قبولیت سے سستے مکاناتی قرضوں کے اجرا کے سلسلے میں

بینکوں کو اضافی اطمینان میسر آئے گا، کیونکہ اس شعبے میں کاروباری امکانات کے پیشِ نظر بینک اس میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ اِس اقدام کے بعد بینک یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے کہ مارک اپ سبسڈی اسکیم کے فوائد معاشرے کے اْن پسماندہ طبقات تک پہنچیں جو اِس وقت ذاتی مکان کے مالک نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…