پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد رضوان کی لاجواب کارکردگی سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر محمد عامر بھی خاموش نہ رہے

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آپ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں،آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے

پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔اس کے بعد سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ حفیظ بھائی پاکستان کیلئے جس نے بھی کھیلا ،امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان، راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کیلئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔جس پر فاسٹ بائولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اْن کی اہمیت اور ٹیم کیلئے دی گئی اْن کی خدمات بتانے کیلئے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر آپ کی کپتانی میں ہی ہم نے چمپئنز ٹرافی جیتی، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ محمد عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا کام ہے ایسے ہی کچھ بھی بول دیتے ہیں، آپ صرف انجوائے کرو’۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…