پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آٹو سیکٹر کے کاروبار میں تیزی، کون سی گاڑی سب سے زیادہ فروخت ہوئی، سوزوکی حاوی یا ہونڈا، حیرت انگیز رپورٹ

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران آٹو سیکٹر کے شعبے میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی جہاں کاروں کی فروخت 18 فیصد تک بڑھ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروں کے علاوہ جیپ میں 137 فیصد، پک اپس میں 32 فیصد، فیاٹ میں 12 فیصد اور فرگوسن ٹریکٹرز میں 84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دو یا تین

پہیوں کی گاڑی میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور صرف بھاری گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروں کی مجموعی فروخت گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 69 ہزار 189 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال کی اسی مدت میں 81 ہزار 569 یونٹ رہی۔2020 کے جنوری میں 10 ہزار 95 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں جنوری 2021 میں کاروں کی فروخت 14 ہزار 543 یونٹ ہوگئی۔ہونڈا سوک اور سٹی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں بن کر سامنے آئیں جو 59 فیصد سے بڑھ کر 14 ہزار 21 یونٹ رہی اور 1300 سی سی میں مجموعی طور پر 63 فیصد نمو دیکھی گئی جبکہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 34 فیصد کمی دیکھی گئی جو 9 ہزار 952 یونٹس رہ گئی۔1000 سی سی گاڑیاں 18 فیصد مجموعی اضافے کے ساتھ سوزوکی ویگن آر اور سوزوکی کلٹس کی فروخت بالترتیب 8 فیصد اور 33 فیصد بڑھ کر 8 ہزار 987 اور 6 ہزار 794 یونٹ رہی۔سوزوکی آلٹو 660 سی سی کی فروخت میں 21 فیصد کمی کی وجہ سے نیچے 1000 سی سی سے کم کے درجے کی گاڑیوں میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت 36 فیصد اضافے سے 4 ہزار 568 یونٹ رہی۔ٹاپ لائن

سیکیورٹیز کے سید فواد بشیر کے مطابق کیاکمپنی کی گاڑیاں بنانے والے لکی موٹر کارپوریشن نے صرف جنوری 2021 میں ہی 2500 یونٹ فروخت کیے جبکہ اگست 2020 سے لے کر جنوری 2021 تک نئے شمار ہونے والے ہنڈائی نشاط نے ایک ہزار 600 یونٹس فروخت کیں۔انہوں نے کہا کہ کم شرح سود اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے کار کی طلب بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…