جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی کھلاڑی کوسیکنڈوں میں ڈھیر کرنیوالے قومی ہیرو احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

راولپنڈی،لاہور ( آن لائن، این این آئی )کشمیر ڈے کے موقع پر مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو ناک آؤٹ کرنے والے فائٹر احمد مجتبیٰ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی ہے۔پاکستان کے

مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ تحریر کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، آپ سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کی طرف سے گزشتہ سال فروری میں بھارتی مگ 21 طیارہ گرانے اور فروری میں ہی مکس مارشل آرٹس کے دوران پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے بھارتی حریف کو ناک آئوٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تبصرے وائرل ہونے لگے۔سماجی کی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹ کے تجزیہ کار اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینس نے لکھا کہ فروری میں پاکستانیوں کی طرف سے بھارتیوں کو گرانا عادت بن گئی۔یاد رہے کہ  یوم کشمیر پر بڑی خبر سامنے آئی تھی جہاں پر مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان نے بھارتی ارمان خاک میں

ملا دیئے تھے۔یوم کشمیر پر احمد مجتبی نے کشمیریوں کو بڑا انعام دیدیا، مکس مارشل آرٹس مقابلہ کے دوران پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ احمد مجتبی نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا۔ مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی

نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔ اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبی کی جیت کا اعلان کیا۔یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبی نے

ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی جیت کر پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔احمد مجتبی کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شاندار جیت پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی احمد مجتبی کوروایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دینے پر مسرت کا اظہار اور مبارکباد دی ہے، یہاں جاری ایک بیان میں وزیراعلی جام کمال خان نے کہا کہ احمد مجتبی جیسیجوان ہمارا فخر ہیں احمد کی فتح نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے احمد مجتبی جیسے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کریں گے، احمد مجتبی کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…