بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری سستا آٹا غائب ، شہر میں اکلوتا سیل پوائنٹ بھی ختم، غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کے آٹے کیلئے دربدر خوار

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال(  آن لائن )سمبڑیال و گردونواح میں سرکاری سستا آٹا غائب ، شہر میں اکلوتا سیل پوائنٹ بھی ختم ، غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کے آٹے کیلئے دربدر خوار، دوکانوں پر مہنگے آٹے کی وافر مقدار میں سرعام فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے صورتحال نوٹس میں ہونے کے باوجود ’’چشم پوشی‘‘ اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جہاں پر بدترین مہنگائی نے عام آدمی کا جینا حرام کر رکھا ہے

وہاں پر رہی سہی کسر سستے آٹے کی عدم دستیابی نے نکال کر رکھ دی ہے اور سمبڑیال شہر و نواحی علاقوں میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر سبسڈی والا سستا آٹا غائب ہونے سے مزدور اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے آٹے کے حصول کیلئے دربد خوار ہو رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں دوکانوں پر 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 1300روپے تک وافر مقدار میں سرعام فروخت ہو رہا ہے جو غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اور ستم ظریفی کی بات ہے کہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہر سمبڑیال رورل ڈسپنسری کے قریب قائم کردہ اکلوتا سیل پوائنٹ بھی بند کر کے مقامی انتظامیہ فلور ملز سے مبینہ ملی بھگت کر کے مخصوص دوکانوں پر ہی سبسڈی والا سستا آٹا بہت کم مقدار میں فراہم کرر ہی ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں ’’زیرہ ‘‘ کے مترادف ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ہوش ربا مہنگائی کے باعث جہاں پر زندگی اجیرن بنی ہوتی ہے وہاں پر مقامی انتظامیہ ہمیں دو وقت کی روٹی کیلئے سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بھی ناکام ہو چکی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…