جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

یونان یوروزون کاحصہ رہے گایانہیں ،فیصلہ کب ہوگا؟

datetime 11  جولائی  2015 |

یونان ’یورو زون‘ کا حصہ رہےگا یا نہیں فیصلہ آج 11 جولائ2015 شیئر  یورو زون کے وزرائے خزانہ برسلز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یونان کی جانب سے معاشی اصلاحات کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اسے تیسرا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں یورو زون کے وزرائے خارجہ یونان کی تجاویز کو جائزہ لیں گے کہ آیا یہ تیسرا بیل آؤٹ پیکیج لینے اور یورو زون میں رہنے کے لیے کافی ہیں۔ یونان کی پارلیمان نے معاشی اصلاحات کی حمایت کر دی یہ تجاویز منظور ہو جانے کی صورت میں ان کی توثیق یورپی یونین کے رکن ملکوں کی پارلیمان میں کرائی جائے گی جہاں ان پر اعتراضات بھی ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے یونان میں ارکانِ پارلیمان نے معاشی اصلاحات کی تجاویز کی حمایت کر دی ہے تاہم پارلیمان میں جمعے کی رات گئے ہونے والی بحث کے دوران وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پارٹی کی طرف سے کٹوتیوں کے بارے میں جو وعدے کیے گئے تھے یہ تجاویز ان سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ وزیراعظم کو اپنی ہی جماعت کی جانب سے ان اصلاحات کو تجویز کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جنھیں ریفرینڈم میں مسترد کر دیا گیا تھا۔ قرض خواہوں نے ابتدائی طور پر تو اس منصوبے پر مثبت ردِعمل کا اظہار کیا ہے لیکن ابھی بیل آؤٹ دیے جانے کی یقین دہائی بہت دور ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف، یورو کمیشن اور یورپ کے سینٹرل بینک نے اپنا پہلا جائزہ بھی یوروزون کے وزرائے خارجہ کو بھجوا دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کے ایک افسر نے کہا کہ کچھ خاص شرائط کے تحت تمام ممالک ان تجاویز کا جائزہ لیں گے۔ یونان سال 2018 تک اپنے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے قرض خواہوں سے مزید 53.5 ارب یورو کا مانگ رہا ہے تاہم نیا بیل آؤٹ پیکیج 74 ارب یورو تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ اسے ایک بڑے قرض کو ادا کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ 74 ارب یورو کے بیل آؤٹ پیکیج میں 16 ارب یورو آئی ایم ایف جبکہ 58 ارب یورو یورو زون کے فنڈ سے ادا کیے جائیں گے۔ یونان کو اس سے پہلے ہی دو بیل آؤٹ پیکیج میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 200 ارب یورو کا قرض دیا جا چکا ہے جبکہ یونان 30 جون کو دوسرے بیل آؤٹ پیکیج کی قسط ادا نہیں کر سکا تھا۔ 19 ممالک پر مشتمل یورو زون کے وزرائے خزانہ یونان کی تجاویز کا جائزہ لیں گے کہ آیا یہ نئے قرض کی شرائط پر پورا اترتی ہیں اور آیا یونان کو درمیانی مدت کے لیے نئے فنڈز دیے جائیں۔ سنیچر کو یورو زون کے ومرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد اتوار کو پہلے یورو زون کے ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس ہو گا جس کے دو گھنٹے بعد یورپی یونین کے ملکوں کے سربراہ اکھٹے ہوں گے۔ ابھی تک یورپی یونین کے سربراہوں کی یونان کی تجاویز کے بارے میں رائے منقسم ہے۔ جرمنی کی وزارتِ خزانہ کی ترجمان مارٹن جیگر کا کہنا ہے کہ جرمنی قرضوں کی وصولی میں تبدیلی کی بہت کم گجائش دیکھتا ہے اور قرضے معاف کرنے کے کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا جس میں جرمنی کا زیادہ نقصان ہو۔ اطالوی وزیر اعظم میتو رینزی کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ہفتے تک کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ نئی تجاویز سنجیدہ اور قابل اعتماد ہیں اور یونانیوں نے یورو زون میں رہنے کے اپنے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔ یورو گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یونان کی تجاویز مفصل لیکن ان پر غور کیا جانا ہے۔
بشکریہ
BBCUrdu.com

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…