ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…