پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات :مسلم لیگ( ن) نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن) سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ( ن) نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 15 فروری تک درخوست فارم پہ درخواستیں ارسال کریں،

درخواست پچاس ہزار روپے کے بنک ڈرافٹ مع فارم مسلم لیگ ن کے نام ارسال کی جائے درخواستیں 15 فروری تک مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ 180 H ماڈل ٹاؤن لاھور کے پتہ پربھیجی جائیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جان بوجھ کر 26 مارچ کا دن لانگ مارچ کے لیے منتخب کیا، اپوزیش نے پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ لانگ مارچ کاکوئی اوردن بھی رکھا جا سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر26مارچ کادن لانگ مارچ کیلئے منتخب کیاگیا، اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا ،اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ایجنسیوں سے پیسہ لے کر لوگ پارٹیاں چلاتے ہیں ،کون کون سے ملک ان کے پیچھے کھڑے ہیں سب کوپتہ ہے، کن ممالک سے پیسہ لے کر لوگ لابیاں چلاتے رہے سب کوپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوز کانفرنس کرنے والے تین بڑوں کا بھی سب کوپتہ ہے، ایک کا بڑا تو پاکستان بنانے کے ہی خلاف تھا، دوسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا تھا اور تیسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان کو بیدردی سے لوٹاگیا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نے اپنے دوست مودی کوخوش کرنے کیلئے26مارچ کاانتخاب کیا، 26مارچ کو بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدگی کادن مناتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…