پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ،اسٹیڈیم اور اطراف میں ریسٹورنٹس کو سات روز پہلے ہی بند کرا دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی )پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم اور اطراف ریسٹورنٹس کو سات روز پہلے ہی بند کرا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز سے سات روز قبل ہی قذافی سٹیڈیم اور اطراف کے تمام ریسٹورنٹس بغیر نوٹس سیل کر دئیے گئے ہیں۔ مالکان کے مطابق اس

اقدام سے لاکھوں روپے کا سامان ضائع جبکہ سینکڑوں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ ریسٹورنٹس بند ہونے سے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا۔چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی اس حوالے سے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے پاک جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی گیارہ فروری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، کرکٹ ٹیموں کی الگ الگ موومنٹ کی بجائے دونوں ٹیمیں اکھٹی اسٹیڈیم پہنچیں گی۔4 فروری کو ریہرسل کے دوران ٹریفک کی شدید بدنظمی دیکھی گئی او ر اس کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او نے عوام کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا جس کے مطابق دونوں ٹیمیں ایک ساتھ ایک ہی روٹ پر سفر کر کے سٹیڈیم تک پہنچیں گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ٹیم کو ہوٹل سے سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے بیس منٹ ٹریفک مکمل بند کرنا پڑتی تھی، دونوں ٹیموں کی موومنٹ کے دوران چالیس منٹ تک ٹریفک بند رہنے سے ملحقہ سڑکوں پر بے پناہ رش ہو جاتا تھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق چالیس منٹ کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے اور تین گھنٹے تک شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب موومنٹ کے دوران پولیس اور حساس اداروں کی نفری کو ڈبل کر دیا گیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں ٹریفک کو بند کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…