ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گردشی قرضے میں655 ارب روپے اضافے کا امکان ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گردشی قرضے مجموعی دفاعی اور ترقیاتی بجٹ سے بھی تجاوز کر گئے ، جون 2021ء تک 2805ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ نجی ٹی وی نے سرکاری دستاویزا ت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں655ارب روپے اضافے کا امکان ہے ۔ پیداواری لاگت313ارب،

سبسڈیز177ارب،بلز کی عدم وصولی کے 116ارب ،نقصانات کی مد میں35ارب جبکہ آئی پی پیز کو ادائیگیوںکی تاخیر پر 80ارب روپے شامل ہیں ۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت گردشی قرضے میں کمی لائی جائے گی خصوصاً آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے ہو رہے ہیں اس کے تحت دس سال میں850ارب روپے کی بچت ہو گی ۔زیادہ تر آئی پی پیزسے ادائیگیوں کے طریق کار پر بات چیت ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ 8فروری کو ہو گا جس سے گردشی قرضے میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ66لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی دوبارہ بڑھ کر 13ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق29جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب16کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ28لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب3کروڑ12لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر2کروڑ38لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب13کروڑ19لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان

دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 57.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 47کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت28.56 فیصد کم رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…