منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہائبرڈ وار کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیارو چوکس ہیں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اہم اعلان

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ، لاہور گریژن میں افسران سے

خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بات کی، آرمی چیف نے پاکستان کے اندر اور خطے میں امن کے وژن بارے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے افسران کو مشرقی سرحدوں کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور خطے کے عوام امن کے حقدار ہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار اور چوکس ہیں، قبل ازیں لاھور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمعہ کو پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری برادری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی۔ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے صدر مملکت اور وزیراعظم آزادو جموں کشمیر کا دورہ کرینگے ‘صدر مملکت عارف علوی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے جبکہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور کشمیری رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جمعہ کو پورے ملک اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے۔ 5اگست 2019 کو بھارت نے غاصبانہ طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا ‘یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منانے سے کشمیریوں کو ایک نیا جذبہ ملے گااور تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہے ہیں اور

پاکستان کا عالمی برادری سے یہ ہی مطالبہ ہے کہ مودی ‘بھارت کے جارحانہ رویہ‘ ظلم اور بربریت کا نوٹس لیا جائے۔ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کو گذشتہ اڑھائی سال سے طویل ترین لاک ڈائون اور شدید اذیت کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادریمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر سیاسی ‘سفارتی اور تجارتی دبائو ڈالے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کیا جائے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ‘اخلاقی اور سیاسی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…