اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ہر وقت ایک ساتھ رہنے والے دوست ایک ساتھ ہی دنیا سے چلے گئے، چاروں جاں بحق نوجوان ہر خوشی و غمی میں ساتھ ہوتے تھے، اہل علاقہ افسردہ

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمالہ طارق کی پروٹوکول کی گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماری تو اس میں سوار چار جوان جاں بحق ہو گئے، ان نوجوانوں کا تعلق ضلع مانسہرہ کے ایک ہی علاقے سے ہے اور قریبی دوست تھے، زخمی ہونے والا نوجوان بھی ان کا دوست تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام

دوست اپنے ایک دوست کی نوکری کے انٹرویو کے کے لئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے، ان کے ایک کزن کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ دوست جو ہر وقت ایک ساتھ رہتے تھے اس طرح ایک ساتھ ہی دنیا سے بھی چلے جائیں گے۔ چاروں دوست ایک دوسرے کے مددگار تھے، جو علاقے میں اکثر اکٹھے ہی دیکھے جاتے تھے اور ہر غمی و خوشی کے موقع پر ایک ساتھ علاقے میں کام میں مصروف ہوتے تھے۔ چاروں دوست کی اچانک موت پر اہل علاقہ افسردہ ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں بچ جانے والے مجیب الرحمان نے بتایا ہے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا،کشمالہ طارق کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،وزیراعظم انصاف کریں،ہم پانچ دوست مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آئے تھے،کیا انسانی جانیں اتنی سستی ہوگئی ہیں کہ غریبوں کو انصاف نہ ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے پانچویں نوجوان مجیب الرحمان نے بتایا کہ ہم مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آرہے تھے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان جو گاڑی چلا رہا تھا،نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،جس سے میرے چار دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمالہ طارق کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا

گیا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے بے گناہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب کشمالہ طارق کے بیٹے نے گاڑی کو ٹکر ماری تو میں پورے ہوش وحواس میں تھا ،ٹکر کے باعث میں گاڑی سے نیچے جاگرا اور دیر تک سارے عمل کو دیکھتا رہا اور بعد ازاں بے ہوش گیا۔انہوں نے کہا کہ میں پورے ہوش وحواس سے کہتا

ہوں کہ کشمالہ طارق کے بیٹے نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،واقعہ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،طاقت اور پیسے کی بنیاد پر گناہ گاروں کو بچایا اور بے گناہوں کو پھنسایا جارہا ہے۔میرے چار دوست خالق حقیقی سے جاملے،اگر انصاف نہ ملا تو یہ بدترین دورکہلائے گا،ظلم کی حد یہ ہے کہ ملزم صرف 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوگیا اور عدالت میں پیش تک نہیں ہوا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…