اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک پر تنقید اور مخالف بیانات کو مسترد کردیا۔پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اے پی سی اور پی ڈی ایم کے نکات اور قرارداد پر قائم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لانگ مارچ کی تجویز تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے ۔ اجلاس میں بعض رہنماوں نے 23 مارچ سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہوے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور حلف لینے کے بعد لانگ مارچ کیا جائے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ تاریخ سے متعلق بہتر ہوگا کہ 23 مارچ سے لانگ شروع کیا جائے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی ۔لانگ مارچ کے بعد استعفوں سے متعلق فیصلہ ہو۔ اجلاس میں کہا گیا پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی ہے۔، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک کی تجویز کے بعد تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔