پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے۔خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے

میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری، دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے ،پہلے مرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرا 18 مئی کو کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائیگا، پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے،دوسرے مرحلے میں 16 جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے،تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے، کنٹونمنٹ بورڈز میں دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے،دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…