پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

تمام اعتراضات مسترد،براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے کام شروع کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

اسلام آ اد(آن لائن )اپوزیشن اوربارکونسلزکے اعتراضات مسترد، براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے کام شروع کردیا۔کمیشن سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعید سیکریٹریٹ پہنچے ۔ وفاقی شرعی عدالت میں قائم سیکریٹریٹ بھی باقاعدہ فعال ہوگیا ہے ۔ براڈشیٹ کمیشن6ہفتوں میں انکوائری مکمل کریگا۔حکومت نے براڈشیٹ کمیشن کا دفتر شریعت

عدالت میں قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی طرف سے براڈ شیٹ کمیشن کا دفتر شریعت عدالت میں قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ،20گریڈکے افسر طارق محمود براڈ شیٹ کمیشن کے رجسٹرارکی خدمات سرانجام دیں گے اور پولیس کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل آفس سے نیک نام اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں جبکہ وزارت صحت سے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری آفتاب حسین کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس سے 2 نیک نام افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا براڈ شیٹ کو پی اے سی دیکھ رہی ہے ہمیں بھی موقع ملنا چاہیے کہ اس کی تحقیقات کریں ،براڈ شیٹ کے سلسلہ میں (ن)لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں سابق جسٹس عظمت سعید پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں،عظمت سعید کے نیب کے ساتھ معاملات چلتے رہے اور پانامہ کیس بھی انہوں نے سنا ،ان کی سوچ انصاف پر مبنی نہیں ہوسکتی ۔ہم چاہتے ہیں کوئی ایسا کمیشن یا کمیٹی بنے جو غیر جانبدار ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں

کوئی اختلاف نہیں ،اختلاف ڈالنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں ،حکومت سے چھٹکارے تک تحریک جاری رہے گی ۔پی ڈی ایم میں زرداری اور نہ نواز شریف بیانیہ چلتا ہے بلکہ جو بھی فیصلے ہوتے ہیں پی ڈی ایم کی جماعتیں مشاورت سے کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے ،ایک دو روز میں بڑا فیصلہ ہوگا ،لانگ مارچ اور استعفوں کا آخری آپشن بھی اس مرحلے کا حصہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…