ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد ٹریفک حادثہ، پولیس کا کشمالہ طارق اور ان کے شوہر کو طلب کرنیکا فیصلہ

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن) سری نگر ہائی وےٹریفک حادثے میں اہم پیشرفت ، 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے کشمالہ طارق اور ان کے شوہر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق اور ان کے شوہر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں بچ جانے والے مجیب الرحمان نے بتایا ہے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا،کشمالہ طارق کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،وزیراعظم انصاف کریں،ہم پانچ دوست مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آئے تھے،کیا انسانی جانیں اتنی سستی ہوگئی ہیں کہ غریبوں کو انصاف نہ ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے پانچویں نوجوان مجیب الرحمان نے بتایا کہ ہم مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آرہے تھے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان جو گاڑی چلا رہا تھا،نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،جس سے میرے چار دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمالہ طارق کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے بے گناہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب کشمالہ طارق کے بیٹے نے گاڑی کو ٹکر ماری تو میں پورے ہوش وحواس میں تھا،ٹکر کے باعث میں گاڑی سے نیچے جاگرا اور دیر تک سارے عمل کو دیکھتا رہا اور بعد ازاں بے ہوش گیا۔انہوں نے کہا کہ میں پورے ہوش وحواس سے کہتا ہوں کہ کشمالہ طارق کے بیٹے نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،واقعہ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،طاقت اور پیسے کی بنیاد پر گناہ گاروں کو بچایا اور بے گناہوں کو پھنسایا جارہا ہے۔میرے چار دوست خالق حقیقی سے جاملے،اگر انصاف نہ ملا تو یہ بدترین دورکہلائے گا،ظلم کی حد یہ ہے کہ ملزم صرف 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوگیا اور عدالت میں پیش تک نہیں ہوا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…