اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

گارڈن فائرنگ، ٹک ٹاکر مسکان کے قتل واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ زیادتی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گزشتہ روز گارڈن میں قتل کی گئی خاتون ٹک ٹاکر اور ساتھیوں کی ہلاکت کے واقعے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث شخص چند لمحے پہلے تک مقتولہ مسکان سے رابطے میں تھا، اور فائرنگ کے مقام پر حملہ آور مسکان اور ساتھیوں کے آنے کا انتظار کرتا رہا۔گارڈن میں ٹک ٹاکرز کے قتل میں

مبینہ ملوث ملزمان کی تلاش میں پولیس نے ناکام چھاپے مارے۔گارڈن کے انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے قتل کے واقعے پر پولیس تفتیش جاری ہے۔ مسکان کے سابق دوست اور مشتبہ ملزم عبدالرحمن کے تلاش میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکام چھاپے قائد آباد میں عبدالرحمن خان اور قیصر عرف تنولی کے لئے مارے گئے۔ پولیس تاحال مسکان کے دوست عبدالرحمن کو حراست میں نہیں لے سکی۔ مقتولہ مسکان کا اصل نام رقیہ ہے۔رقیہ عرف مسکان نے 20 جون کو قائد باد تھانے میں عبدالرحمن اور اس کے دوست قیصر عرف بنگالی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ عبدالرحمن نے زبردستی دوستی کرنے سے انکار پر زیادتی کی کوشش کی اور پھر منع کرنے پر تشدد بھی کیا۔ قتل کے واقعے کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز گارڈن میں قتل کئے گئے ٹک ٹاکرز صدام اور ریحان کا کرائم ریکارڈ منظر عام پر آیا ہے جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والے ٹک ٹاکرز کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے نکلا ہے۔پولیس کے مطابق مسکان کے منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سے دوستی تھی، پولیس نے منشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعے کے بعد سے عبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔ادھر قتل ہونیوالے صدام اور ریحان کی چندرو زقبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی

سامنے آگئی ہے، جس میں دونوں کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔پولیس کے مطابق اس ہوائی فائرنگ کامقدمہ اتحاد ٹان تھانیمیں چندروز قبل ہی درج کیا گیا تھا، ٹک ٹاکر صدام اور ریحان اقدام قتل کے مقدمے میں بھی ملوث رہے ہیں،مقتولین نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے قتل کا مقدمہ صدام کے بھائی کی مدعیت میں

درج کرلیاہے۔واضح رہے گذشتہ روز پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے ٹک ٹاک بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا ہسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…