بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ،آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈرنے تجربہ میں حصہ لینے والی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا، بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر صدر،وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے تجربہ کرنے والی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے، آئی ایس پی آر کے

مطابق میزائل 290 کلومیٹرتک اپنے ہدف کودرست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ میزائل ایٹمی سمیت ہرقسم کا وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے تجربہ دیکھا۔اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا اور ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بیس جنوری کو شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ شاہین تھری بیلسٹک میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔شاہین تھری میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پروزیراعظم نے بروقت ایکشن لتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو وزیر اعظم نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری

اقدامات کی ہدایت کی۔و زیر اعظم نے کہاکہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کئے گئے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی،ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…