ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ خواجہ سرا ء کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت

3  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا ء کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواجہ سرائوں کے لئے کوٹہ مختص نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پر

سماعت کی۔عدالت نے خواجہ سرا ء فیض اللہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ سرا ء فیض اللہ پی پی ایس سی لیکچرار کی نشست کے لیے دوبارہ درخواست جمع کروائے۔ عدالت نے ایچ ایس سی سیکشن افسر کے بیان کی روشنی میں خواجہ سرا ء فیض اللہ کو دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی۔عدالت نے پی پی ایس وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے فیض اللہ کی درخواست کو کیوں منظور نہیں کیا۔ وکیل پی پی ایس سی نے جواب دیا کہ اگر ہائر ایجوکیشن اجازت دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ سیکشن افسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں خواجہ سرا ء کی درخواست منظورکرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بطور خاتون درخواست کو منظور کررہے ہیں۔درخواست گزار فیض اللہ نے بتایا کہ اردو لیکچرار پوسٹ کے لئے پی پی ایس سی میں درخواست جمع کروائی لیکن خواجہ سرا ء ہونے کا جواز بنا کر درخواست کو مسترد کردیا گیا۔پی پی ایس سی نے اپنے موقف میں کہا کہ لیکچرار کے لئے

صرف مرد اور خواتین درخواست جمع کروا سکتے ہیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سرائوں کو بھرتی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی

امتیازی سلوک ہے، سرکاری ملازمت میں بھرتی کی حکومتی پالیسی خواجہ سرائوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے خواجہ سرائوں کو بھی مقابلہ کے امتحان کا اہل قرار دیا جائے، عدالت پنجاب پبلک سروس کمیشن کی پالیسی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…