منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے 30 سالہ خاتون کو جان سے مار دیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

رائے ونڈ /چوہنگ(این این آئی)رائے ونڈ کی رہائشی 30سالہ صباء کو سسرالیوں نے مبینہ طور پربرے سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ ریلوئے کالونی کی رہائشی 30سالہ صباء کی شادی لاہور گجر پورہ کے رہائشی جہانگیر سے چار سال قبل ہوئی جس سے

دو بیٹیاں ہیں ،صباء اورسسرالیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول کا حصہ تھا ۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز صباء کے خاوند جہانگیر اسکے بھائی سلیم اور بہنوئی شبیر نے دیگر لوگوں کیساتھ مل کر صباء کو برے سلوک کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی ،ملزمان صباء کو مقامی ہسپتال میں لاوارث چھو ڑ کر فرار ہوگئے ،تشدد کی زیادتی کی وجہ سے صباء کی موت واقع ہوگئی ۔نامہ نگار کے مطابق خاتون کوبیٹانہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے جان سے مار دیا ۔متوفیہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں مقامی قبرستان سپر دخاک کردیا گیا ۔دوسری جانب ڈی پی او اسد سرفراز نے سرکل کی سطح پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک ٹیموں کی تشکیل کا حکم دے دیا۔ جرائم کی سطح ہو نیچے لانے کے لیے موئثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نیایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب، اے ایس پی خان پور محمد سلیم شاہ، ڈی ایس پیز رانا اکمل رسول نادر، جاوید اختر جتوئی، حافظ خضر زمان سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں خصوصاً مجرمان اشتاریوں کی گرفتاری کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا میٹنگ میں انچارج آئی ٹی برانچ اسامہ لاڑ، پی ایس او سیف علی وینس اور نائب انچارج آئی ٹی شفقت وقاص بھی شریک ہوئے،میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی

او اسد سرفراز خان نے کہا کہ ایس ڈی پی اووز سرکل کی سطح پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار کے سپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل دیں جس میں تمام رینک کے ایسے پولیس افسران و جوانوں کو شامل کیا جائے جو کہ فزیکلی فٹ اور اشتہاریوں کے متعلق معلومات رکھتے ہوں اور ان کے ٹھکانوں، طاقت اور کمزوریوں سے واقف ہوں۔ ان ٹیموں کا

کام دیگر پیشہ ورانہ امور کے ساتھ تمام توجہ اشتہاریوں کی گرفتاری پر مرکوز رکھنا ہو گا تاکہ مفرور ملزمان کے خلاف قائم مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جاسکے، اس سے ضلع میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو گی، آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہونے کے ساتھ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی

ہو گی جو کہ ہماری کامیابی کی آئینہ دار ہے، انہوں نے جرائم میں کمی لانے کے لیے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کی میرٹ اور بروقت یکسوئی کے لیے ہدایات دیں اور اس سلسلہ میں موئثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب نے بھی اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دیں اور ایس ڈی پی اوز سے بھی بھر پور مشاروت کی گئی، ڈی پی او نے حکم دیا کہ ٹیموں کو جلد فعال کیا جائے جنہیں وہ بھر پور سپورٹ فراہم کریں تاکہ کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…