اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سْسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سْسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اْن کے گھر پہنچے تھے جہاں

بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سْن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سْسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپین ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا میں کمی رہی ہے،چین کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین وصول ہوئی ہیں،چین سمیت اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہت محنت کی،سب سے پہلے کورونا ویکسین طبی عملے کو دی جائے گی،تمام صوبوں میں ویکسین کی تقسیم منصفانہ ہوگی، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے ویکسین کسی ایک صوبے میں زیادہ تقسیم کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے۔چین سمیت اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہت محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین وصول ہوئی ہیں۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ سب سے پہلے کورونا ویکسین طبی عملے کو دی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں ان افراد کو ویکسین دی جائے گی

جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں میں ویکسین کی تقسیم منصفانہ ہوگی، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے ویکسین کسی ایک صوبے میں زیادہ تقسیم کی ہیں۔انہوں نے طبی عملے کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے لیے ویکسین لینا بہت ضروری ہے کیونکہ رسک سب سے زیادہ طبی عملے کے لیے

ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘میں تاکید کروں گا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور خاص طور پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اسی وجہ سے اسکولوں کو کھول دیا گیا اور اگلے مرحلے میں دیگر اداروں کو بھی کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس قدر

احتیاط کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔شعبہ خدمات میں کورونا سے متعلق پابندیاں تاحال رائج ہیں لیکن تقریباً معیشت فعال ہے۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواہد چوہدری اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…