جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی ممکن،پاکستان اور برطانیہ میں اہم معاملے پر اتفاق ہو گیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور برطانیہ نے مجرموں کی حوالگی کا معاہد جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان؛ برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کا معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا۔ پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا۔شیخ رشید احمد نے کہا بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نا ملے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کرونا وائیرس کنٹرول کرنے کے حوالے سے پاکستان کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ پاکستان کی داخلی سکیورٹی بہت تسلی بخش ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بڑھانے کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…