پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

تھوڑا صبر کریں ، وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کی پیشکش پر مریم نوازشریف بھی میدان میں آگئیں

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمارے استعفے“ایماندار بندے”جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ،سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو،پھر اْسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو،بتاتے ہیں

استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔‎واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن والے لوٹی رقم پاکستانی قوم کو واپس کردیں،تو میں کل ہی استعفیٰ دینے کو تیار ہوں 31 دسمبر گزر گیا، 31 جنوری گزر گئی، مگر اپوزیشن کچھ نہ کرسکی، اپوزیشن نہ لونگ مارچ کرسکی نہ ہی لوگوِں کو اکٹھا کرسکی،استعفیٰ دینے کے لئے جرات اور کردار کی ضرورت ہے۔جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا نوازشریف اور ان کا خاندان لوٹی دولت واپس کرے، تمام لوٹی دولت قومی خزانے کو جمع کرادیں۔ٓصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی لوٹی دولت واپس کرے۔ساری زندگی اپوزیشن جھوٹے وعدے کرتی رہی۔اخلاقی معیار پرپورا نہیں اتری۔پہلے یہ لوگ استعفیٰ دے رہے تھے اب، سینیٹ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ ماضی میں این آر او کرکے جدہ اورسوئٹز لینڈ بھاگے ہو ئے ہیں۔جن کی کرپشن کا پیشہ باہر ہو، وہ کیسے ایماندار ہوں گے۔ دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے، حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئیگا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کر کے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی۔ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…