اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آ ف پاکستان سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز موبائل فون کا مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے
موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہو سکتی ہے ان کے موبائل فون سے کسی قسم کا پیغام رسانی غلط اور جعلی تصور کیا جائے گا کسی قسم کا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے منسوب نہ کیا جائے۔ چند روز قبل یہ معلومات منظر عام پر آئی تھیں۔ قاضی فائز عیسٰی کے فون کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ جس کی گزشتہ روز تصدیق کر لی گئی ہے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے کسی قسم کا آنے والا پیغام گمراہ کن ہو سکتا ہے ہر قسم کی پیغام رسانی کو جعلی اور بے بنیاد تصور کی جائے اور کسی قسم کا پیغام ان سے منسوب نہ کیا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کے مذموم مقاصد ہو سکتے ہیں لہذا کسی قسم کے پیغام کو جعلی تصور کیا جائے۔



















































