اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمام مزارات کھولنے کا حکم

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج(بدھ) سے سندھ بھر کے مزارات کھول دیئے جائیں گے، کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہاکہ مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے

کرونا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی گئیں تھی جن کے تحت مارکیٹیں، شادی ہالز، شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 28 فروری تک لاگو رہے گا، نئے ایس او پیز کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی مقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، مارکیٹیں، تجارتی مراکز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنی ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو آٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال چوبیس نومبر کو این سی او سی کی روشنی میں تمام اجتماعات کے انِ ڈور مقامات، کاروباری مراکز میں انِڈور جمز، کھیلوں کی اِنڈور سہولیات، سینما اور تھیٹر کے علاوہ مزارات بند کردئیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…