ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

حکومت کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

datetime 2  فروری‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )قبضے چھڑانے کے لیے سابق فوجیوں کی مدد لینے کا فیصلہ ،نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق ایل ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ٹھوس حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے اور ری آرگنائزیشن

کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے لیے ایل ڈی اے نے ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انفورسمنٹ کے لیے سپیشل پے پیکیج پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران و جوان بھرتی ہوں گے۔دو لاکھ ماہانہ پیکیج پر ڈائریکٹر جب کہ ڈیڑھ لاکھ ماہانہ پر دو ڈپٹی ڈائریکٹر بھرتی ہوں گے۔انفورسمنٹ آفیسر کو گریڈ 17 جب کہ ریٹائرڈ آرمی پرسنل کو گریڈ 16 کے تحت زونل افسر رکھا جائے گا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ری آرگنائز کیا جائے گا۔دو سیکشن بنا کر سربراہی علیحدہ علیحدہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کے سپرد کی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ماتحت ایک ایک سینئر اسٹیٹ آفیسر اور اسٹیٹ آفیسر ہوں گے۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے بااثر قبضہ مافیا اوران کے سرپرستوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا ،پولیس نے ایل ڈی اے ، ریونیو ، ایف بی آر سمیت مختلف اداروں سے ملزمان کا ریکارڈ مانگ لیا ۔ بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں قبضہ گروپوں اور

غنڈہ عناصر کے مکمل خاتمہ کی ہدایات کی تھیں۔لاہور پولیس گزشتہ پانچ روز سے انٹیلی جنس بیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداروں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو کیس تیار کر کے نیب کو بھجوائے جائیں گے۔ پولیس نے لاہور میں 238ایسے قبضہ مافیا اور

غنڈہ عناصر کی لسٹ مرتب کی ہے جن کے اثاثوں ، گاڑیوں اور اسلحہ کی تفصیلات بھی ضلعی انتظامیہ سے لی جا رہی ہے۔دوسری طرف صدرپیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ سی سی پی او کا جرائم پیشہ افراد کیخلا ف کریک ڈائون احسن اقدام ہے،

عوام کی جان ومال کا تحفظ پو لیس کی او لین ذمہ داری ہے جسے بہتر انداز میں پو لیس نبھا رہی ہے،شہرسے جرائم کے خا تمے کیلئے ہم سب کو پو لیس کا دستوبازوں بننا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سی سی پی اور لاہور کی قیاد ت میں پو لیس جرائم پیشہ افراد کیخلا ف بہتر ین

کارکردئی کا مظاہرہ کررہی ہے ، محکمہ پو لیس کی انتھک کو ششو ں سے شہر لاہو ر میں کرائم اورجرائم میں نمایا ں کمی آ چکی ہے پو لیس جتنی بھی محنت کر لیں جب تک عوام پو لیس کا سا تھ نہیں دیتی تب تک پو لیس کی کارکرد گی میں بہتر ی نہیں آ سکتی، شہری جرائم پیشہ افراد کی سر کو بب اور قبضہ ما فیا کیخلا ف پو لیس کے د ستوبازوں بنیں اور پو لیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…