پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

پنڈی کی طرف جانے والوں نے اپنا رخ بدل دیا،مولانا فضل الرحمان کی دھمکی کے بعد جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کہاں منتقل ہو گئے، حافظ حسین احمد کی پی ڈی ایم سربراہ پر شدید تنقید

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ 31جنوری 2021کی آخری ڈیڈلائن بھی مولانا فضل الرحمن کی ایک تازہ گیڈر بھبکی ثابت ہوچکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی قیادت نے 31جنوری کی تیسری ڈیڈلائن دی تھی تو میں نے

اس وقت ہی کہا تھاکہ ان تلوں میں تیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے بار بار تاریخیں دینے کے بعد اب قوم سمجھ چکی ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت صرف گیڈر بھبکی ہی دے سکتی ہے،حافظ حسین احمد نے کہا کہ 31جنوری رات 12بجے تک عمرانی استعفیٰ کا انتظار کرنے کے بعد اب پی ڈی ایم قیادت نے پسپائی اختیار کرلی ہے، مولانا فضل الرحمن کی پشاور کی پریس کانفرنس سے صاف پتہ چلتاہے کہ نفسیاتی طور پر وہ پسپائی اختیار کرچکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنڈی کی طرف جانے والوں نے اپنا رخ بدل دیا ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ایسے ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی دھمکی کے بعد جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید پنڈی سے مظفر آباد منتقل ہوگئے اس لیے 5فروری کو پنڈی کے بجائے پی ڈی ایم کی قیادت تعاقب میں مظفر آباد پہنچے گی، انہوں نے کہا کہ میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے ذریعے جے یو آئی کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں آج میرے تمام خدشات ایک ایک کرکے قوم کے سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اسلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے،2013ء کے مقابلے میں ابھی بھی

پیٹرول کی قیمت کم ہے، تحریک انصاف حکومت نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت پیدا کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا بڑا اقدام اٹھایا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ جلد از جلد شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پر قانون سازی ہو لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت ہی کرتی ہے، پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک

موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سیاسی جماعتوں کی سمت الگ ہے، ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی، اپوزیشن کا بیانیہ منتشر ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان صرف کاغذوں میں پی ڈی ایم کو لیڈ کر رہے ہیں، اصل میں ن لیگ نے اسے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی رہی سہی سیاست بھی خاک میں ملا دی ہے، مریم نواز نے ن لیگ کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…