جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

8 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات میں مسلسل چار ماہ بڑا اضافہ

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ مجھے یہ بتاتے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل چار ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں،جنوری 2021 میں پاکستان کی برآمدات 8 فیصد بڑھ

کر 2.135 ارب ڈالر رہیں،گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 1.978 ارب ڈالر تھیں،رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات 5.5 فیصد بڑھ کر 14.245 ارب ڈالر ہوگئیں،گزشتہ مالی سال میں اسی دوران یہ برآمدات 13.5 ارب ڈالر تھیں،ہمارے پرعزم برآمدکنندگان نے کرونا وائرس وبا اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں،میں اس پر برآمدکنندگان کو مبارکباد ک پیش کرتا ہوں۔ دوسری جانب افغانستان کیساتھ گزشتہ دس برسوں کے دوران پاکستان نے کتنی تجارت کی،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزیر تجارت نے تحریری جواب کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ برآمدات میں مسلسل کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوا،پاکستان کی افغانستان سے گزشتہ دس برس میں درآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں،مالی سال 11-2010 میں پاکستان کی افغانستان سے برآمدات 2336 ملین ڈالرز اور درآمدات 172 ملین ڈالرز تھی،،مالی سال 20-2019 میں افغانستان میں برآمدات کم ہو کر 852 ملین ڈالرز اور درآمدات بڑھ کر 469 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ مجھے یہ بتاتے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل چار ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…