جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان نے انڈیا سے نقد پیسے لئے ،مولانا نے پیسے تو کیا شہیدوں کی زمین نہیں چھوڑی ، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کا مزاج نہیں ،ایک آدمی 20 سال سے سرکاری سیاست کررہا ہے ،سرکاری وسائل پر زندگی گزار رہا ہے ،سر سے پائوں تک کرپشن کی دلدل میں اترا ہوا ہے ،مولانا اپوزیشن کی سیاست نہیں کرسکتے،

صرف مجبوری سے کررہے ہیں،انہیں گرفتاری کاخطرہ ہے کیونکہ بے تحاشہ کرپشن کی ہے ، کرنل قذافی سے پیسے لیتے رہے ،جنرل مشرف نے اپنی کابینہ کو بریفنگ دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے انڈیا سے نقد پیسے لئے ،مولانا نے پیسے تو کیا شہیدوں کی زمین نہیں چھوڑی، عمران خان اگر گئے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ،ان کے ہاتھوں نہیں جائینگے ۔نجی ٹی وی پروگرام  میں انہوں نے کہا پرویز خٹک اوور کانفیڈنٹ تو ہیں ہی مگر وہ چڑھے ہوئے ہیں کہ مجھے وزیر اعلیٰ بننا تھا،انہوں نے کرپشن نہیں کی مگر جوڑ توڑ کی صلاحیت ہے ،پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں ہر سال اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے کا گھپلا ہوتا ہے ،اس سال بھی ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو ککھ کا پتہ نہیں،انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ،سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی کرنی ہے تو کریں،یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں،ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر دونوں ذمہ دار ہیں ، ورکنگ ریلیشن شپ ہی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…