بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کہتے تھے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم کو ماضی یاد دلا دیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزیراعظم چور ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ

پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو ٹی وی چینل ایک ہینڈسم لیڈر کے پرانے ٹوئٹ نکال کر دکھایا کرتے تھے جن میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہوتا تھا مگر اب پی ٹی آئی باربار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے مگر ٹی وی چینل خاموش ہیں۔دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں، گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے حکومت غیر مستحکم ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کل ہی وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کو غلط معاشی اشارے بتائے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…