پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرائوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،شاہد آفریدی کا اعتراف

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرائوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،تماشائیوں کی گرائونڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔ٹی ٹین لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا کہ کراوڈ کے بغیر کھیلنے

کا مزہ نہیں آتا، تماشائیوں کی گرائونڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراوڈ کے روایتی شور اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراوڈ کے سامنے ہوتی تو زیادہ انجوائے کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کراوڈ کے لیے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے۔ ایک ہی وقت میں بہت سارے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ میچز بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی کے مطابق ٹی ٹین فارمیٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ دونوں فارمیٹ کھیلنے اور دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ دوسری جانب ابو ظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ابوظبی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 100 رنز بنائے۔ جو کلارک 34 اور پال اسٹرلنگ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاہد آفریدی نے دو جبکہ سلطان احمد اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں قلندرز نے 8.2 اوورز میں اسکور پورا کرلیا۔ شرجیل خان نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سہیل اختر 27 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ جبکہ ٹام بینٹن نے 30 رنز بنائے۔گروپ بی میں قلندرز کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…