پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لیں، حکومت نے پی ڈی ایم کو چیلنج دے دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

ملتان(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاہدہ کب ہوا؟ کس نے کیا؟ پی ٹی آئی اس کی ذمہ دار نہیں، جب انکوائری کمیشن بیٹھے گا تو سب کچھ بے نقاب ہو جائے گا،باشعور عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق بھی پورا

کرلے، ہم اور ہمارے حلیف اس کا مقابلہ کریں گے،ڈھائی سالوں میں سفارتی سطح پر کامیابیاں ملیں، چین سے آنیوالی ویکسین خود وصول کروں گا، فرنٹ لائن ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔ڈینیل پرل کے معاملے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی۔ان خیالات کا اظہار وزیرخارجہ نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیجنے چلی تھی اور اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے، اپوزیشن کے اندر خاصی بے چینی ہے۔ اس کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں اتنے بیانیے، ان میں کوئی یکسوئی نہیں، اپوزیشن اتحاد کا موقف تضادات سے بھرا ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک لانے کا شوق پورا کرلے۔ ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے،انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے حوالے سے ہم چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات ہوں۔ براڈ شیٹ معاہدہ کب ہوا؟ کس

نے کیا؟ پی ٹی آئی اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔ جب انکوائری کمیشن بیٹھے گا تو سب کچھ بے نقاب ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر پچھلے ڈھائی سالوں میں ہمیں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت ہے جس نے معیشت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں، جن کو پی ٹی آئی حکومت صاف کررہی ہے اور اب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اگلے چند ماہ میں مہنگائی سے کچھ چھٹکارہ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…