ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

والدکیساتھ کھانانہ کھانے کی سزا۔۔عدالت نے بچوں کوجیل بھیج دیا

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(نیوزڈیسک)یہ بات عام طور پر مشاہدے میں آتی ہے کہ جب میاں اور بیوی میں طلاق ہوجائے تو سب سے زیادہ متاثر بچے ہوتے ہیں اور وہ 2 حصوں میں بٹ جاتے ہیں اس لیے انہیں کس کے ساتھ رہنا ہے وہ فیصلہ نہیں کر پاتے ایسا ہی واقعہ پیش آیا امریکا میں جہاں عدالت نے بچوں کو والد کے ساتھ لنچ نہ کرنے اور وقت نہ دینے کی سزا دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشی گن کی عدالت کی جج نے 3 بچوں کے ماں باپ کے طلاق کے ایک مقدمے کے دوران یہ عجیب فیصلہ دیا کہ تینوں بچوں نے والد کے ساتھ لنچ سے انکار کیا ہے اس لیے وہ اس وقت تک بچوں کی جیل میں رہیں گے جب تک ان کی عمریں 18 سال نہیں ہوجاتیں کیونکہ اس وقت ان بچوں کی عمریں 9، 10 اور 15 سال ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہر بچے کو کم ازکم 3 سال کی سزا تو بھگتنا ہی ہو گی۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ان کی زندگی میں لالچ کی خاطر طلاق اور غیر ذمہ دار والدین کا سب سے شرمناک کیس ہے۔ جج کا مزید کہنا تھا کہ ماں بچوں کے خراب رویہ کی ذمہ دار ہے اور اسی نے بچوں کو باپ سے دور کیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران بڑے بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ اس نے والد کو ماں کے ساتھ پر تشدد رویہ اختیار کرتے اور انہیں مارتے دیکھا ہے اس لیے وہ والد کو وقت نہیں دیتے لیکن جج نے بچے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماں نے ان بچوں کے ذہن کو برین واش کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ماں نے جج کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ایسا لگا کہ اس کے بچوں کو موت کی سزا دی جا رہی ہے، جج کو ایسی سزا نہیں دینی چاہئے خواہ طلاق کا معاملہ کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو۔ خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں اپنی 20 سالہ پیشہ وارانہ زندگی میں ایسا فیصلہ نہیں دیکھا لہذا جج کوبچوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…