ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم تنزلی کا شکار

31  جنوری‬‮  2021

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جاری بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں

جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کپتان کوہلی کا چوتھا، انگلینڈ کے جوروٹ کا پانچواں اور بھارت کے چتیشور پجارا کا چھٹا نمبر ہے۔بولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔آل رائونڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوک کا پہلا نمبر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اتوار کو چارٹر طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گی، کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی ٹیسٹ چوتھے ہی روز ختم ہوگیا، دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کی کامیابی پر پاکستان ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانے آڈر کیے ، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی پارٹی کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…