پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی  فروخت ختم کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیگریٹس، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی فروخت کو ختم کرنے کیلئے اب مہر شدہ پیکٹ اور بوریوں کا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے،بغیر مہر شدہ بوری یا پیکٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایف بی آ ر نے نے

سگریٹس، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی فروخت کیخلاف پلان تیار کیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد سے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ٹیکس کی مہر کے بغیر چاروں مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی، جبکہ پیکٹ یا بوری پر بغیر ٹیکس مہر اشیا ء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ بغیر مہر سگریٹس، چینی، سیمنٹ اور کھاد کی فروخت غیر قانونی تصور ہوگی اور ایسی تمام مصنوعات ضبط کر لی جائیں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرز بھی ایسی مصنوعات فروخت نہیں کرسکیں گے، ایسے اقدامات سے حکومت ٹیکس چوری روکنا، سگریٹس کی انڈر رپورٹنگ اور سیلز پر قابو پا سکے گی۔نئے نظام کے تحت ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگلے چند ماہ میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پوری طرح نافذ کر کے کریک ڈائون شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…