منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بختاور کی شادی ،مہمانوں کی مختلف ڈشز طرح طرح کے میٹھے پکوانوں سے تواضع

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے کھانے میں مختلف ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان رکھے گئے۔مہمانوں کیلئے تیار کیے

گئے کھانے میں بھنڈی ، پالک گوشت اور مکس سبزی کو بھی شامل کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی اسٹوری پر ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں کھانے کے مینیو سمیت دیگر مختصر قبول ہے کے پراپز دکھائے گئے ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی کھانے کی فہرست کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب میں باربی کیو، دھاگہ کباب ، مٹن چوپس، ریشمی کباب، چکن بوٹی سمیت بکرا روسٹ، پالک گوشت، دیسی چکن قورمہ، بیف اسٹیک، بیف چلی ڈرائی، گارلک رائس، بھنڈی فرائیڈ مکس سبزی اور تیتر روسٹ شامل تھا۔میٹھے میں آئسکریم ، حلوہ اور دیگر لوازمات شامل تھے۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشااللہ !

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…