ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکول میں 7سالہ بچہ ساحل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، والدین پر غشی کے دورے

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع عبداللہ گوٹھ کے قریب سے 7 سال کے بچے کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔پولیس کے مطابق بچے کو اس کی والدہ لانڈھی ایدھی سینٹر پر مردہ حالت میں لائی تھی، بچے کی موت کے

حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ 7 سالہ بچہ ساحل دل کے عارضے میں مبتلا تھا، اس کی موت دل کے عارضے کے باعث ہوئی، والدین کے مطابق بچے کو پہلے بھی 2 بار دل کا دورہ پڑا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کی لاش ملی نہیں، بلکہ اس کی والدہ خود لے کر ریسکیو ادارے پہنچی تھیں، بچہ صبح والدہ کے ساتھ اسکول میں کتابیں خریدنے آیا تھا، جہاں اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔بچے کی والدہ اسکول سے ریسکیو ایمبولینس لینے کے لیے گئیں تو اس دوران بچہ دم توڑ گیا، متوفی بچے کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بھی بچے کی موت کی وجہ طبعی بتائی ہے، جس کی لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…