پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

گاڑی کیوں چلائی؟ ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والے 5 سالہ فہد نے وجہ بتا دی

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ملتان بوسن روڈ پر ننھے ڈرائیور فہدسے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ گاڑی چلا چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چھ سال کا بیٹا فہد ان کی غیرموجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔والد کے مطابق اب بیٹے کو لائسنس ملنے تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹے بعد بچے اور اس کے والد کا پتہ لگایا، جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی۔3 روز قبل

بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔بچے فہد کا کہنا تھا کہ میرادل آئس کریم کھانے کا کر رہا تھا، گاڑی کی چاپی میرے پاس تھی اس لیے آئس کریم کھانے کیلئے نکل گیا تھا ۔ بچے کا کہنا تھا کہ اس نے مختلف جگہوں پر گیا لیکن آئس کریم نہیں ملی، اسلئے فلائی اوور سے واپس آگیا۔پانچ سالہ فہد کامزید کہنا تھا کہ میں سے قبل بھی کئی بار گاڑی چلا چکا ہوں ، بابا کی جانب سے کافی دفعہ ڈانٹ پڑی ہے ۔قبل ازیں بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چھ سال کا بیٹا فہد ان کی غیرموجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔والد کے مطابق اب بیٹے کو لائسنس ملنے تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹے بعد بچے اور اس کے والد کا پتہ لگایا، جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی۔3 روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق بچے اور اس کے والد کو قوانین کے متعلق اچھی طرح سمجھادیا، گاڑی تحویل میں لے لی، قانون کے مطابق انہیں واپس ملے گی۔واضح رہے کہ ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 5 یا 6 سال سے بھی کم معلوم ہوتی ہے وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پرکوئی موجود تھا یا نہیں اس بارے میں ویڈیو سے واضح نہیں ہوسکا کیونکہ لینڈکروزر کی پچھلی نشستوں کی کھڑکیوں پر سیاہ گلاس لگے ہوئے تھے۔اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جانے لگا تاہم اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ابھی تک گاڑی کے مالک یا بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

دوسری جانب چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس اس گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔وہیں ترجمان سٹی پولیس عدنان کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو گاڑی سے متعلق ا?گاہ کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے

بھی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی جہاں بھی نظر آئے اس کے خلاف کارروائی کریں جبکہ سی ٹی او کی ہدایت پر معاملے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔دوسری جانب بڑی گاڑی چلانے والا5سالہ ننھا ڈرائیور فہد معروف سیاستدان کو کا پوتا نکلا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی

پچھلی نشستوں پرکوئی موجود تھا۔ بول نیوز کے مطابق لینڈ کروزر چلانے والا ننھے بچہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269سردار اظہر عباس چانڈیہ کا پوتا ہے ۔ فہد کے داد اور صوبائی رکن اسمبلی چانڈیہ بھی ن لیگ کے مبینہ فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 5 یا 6 سال سے بھی کم معلوم ہوتی ہے وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پرکوئی موجود نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…