منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روکنے کا اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی) پاکستان آئندہ ماہ سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردے گا اور غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد جو کہ وہاں کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکٹرانک یا ای-ویزوں کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا کہا گیا ہے۔واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ای-ویزا طریقہ کار پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی ہدایات پر

عمل کرتے ہوئے امریکا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے یکم فروری 2021 سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو آن لائن  درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارت خانوں پر ہوگا اور وہ یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان نے کئی سال قبل مینوئل پاسپورٹ کا اجرا روک دیا تھا۔ویزوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے قومی شناختی کارڈ اور اسی طرح کی دیگر دستاویزات کے لیے بھی درخواستیں نہیں وصول کرسکیں گی اور اب یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی۔یہہ تبدیلی شمالی امریکا اور یورپ میں بالخصوص دوہری شہریت کی اجازت نہ دینے والے ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثر انداز ہوگی۔حتیٰ کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو کہ دہری شہریت کی اجازت دیتے ہیں وہاں لوگ اپنے پاسپورٹ پر ویزے کی مہر لگواکر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اپنے آبائی ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنا اکثر شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔مذکورہ پیش رفت پر ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری سعادت علی نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں لیکن بہت ایسے افراد ہیں جنہیں یہ معلومات نہیں ہیں اس لیے ہمیں ان کی مدد کرنے کے لیے کوئی نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…