منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

الوداع ن لیگ ، پارٹی کا سینئر اہم رہنما وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑی بن گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ن لیگ آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق سردار ارزش نےتحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی او ر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما و آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی شامل تھے ۔ دوسری جانب سینٹ الیکشن سے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات اسی جوڑ توڑ کا حصہ ہے۔جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی ذرائع نے سینٹ انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ میں اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد 8 ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری حلقے بظاہر اس ملاقات کو رسمی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔ اس حلقوں کے مطابق (ن) لیگی ایم پی اے کاشف محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ان کی صحت کی بحالی کے حوالے سے کی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کاشف محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے فورٹ عباس سے لیگی رکن اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد ارشد نے پہلی دفعہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھکر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیتکے ساتھ عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پراپیگنڈاکی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومتمدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔لیگی ایم پی اے محمد ارشد کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…